بجلی کا بحران، مصطفیٰ کمال نےبڑا مطالبہ کر دیا

کراچی(پی این آئی) بجلی کا بحران، مصطفیٰ کمال نےبڑا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بجلی کے بحران پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے، حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی تو لوگوں کے حالات بہتر ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری نہیں رہی اور لوکل انوسیمنٹ باہر جا رہی ہے، سب سے بڑا مسئلہ توانائی سیکٹر کی مس مینجمنٹ کا ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگا ہوا ہے، آج بجلی نہیں ہے لیکن بل آرہے ہیں، پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close