بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر ایک اور حملہ

پشاور (پی این آئی) بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرے کو نقصان پہنچا ہے۔ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں پانچ شہری اور سپاہی شہید ہوگئے تھے۔اس سے قبل بنوں چھاو¿نی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close