رات تین بجے 25افراد دیوار پھلانگ کر میرے گھر داخل ہوئے، جمشید دستی برس پڑے

مظفر گڑھ (پی این آئی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات 3 بجے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے 25 افراد دیوار پھلانگ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

مظفر گڑھ سے جاری بیان میں جمشید دستی نے کہا کہ میرا جرم ہے کہ میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں شمولیت کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا۔گزشتہ رات 3 بجے 25 افراد دیوار پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہوئے، گھر کے باہر موجود افراد نے مجھ پر فائرنگ کی مگر میں محفوظ رہا۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔دوسری طرف مظفر گڑھ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جمشید دستی کے گھر پر کارروائی سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close