خوفناک حادثے میں ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

زیارت (پی این آئی)بلوچستان کے علاقے زیارت میں گاڑی کھائی میں جاگری جس میں سوار 5 سیاح جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو پکنک منانے کےلیے زیارت آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close