موجودہ حکومت ختم 18 ماہ میں ختم، اگلی حکومت کس کی ہوگی؟ فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (پی این آئی) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار ہے گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔

فچ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔فچ نےمزید کی پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔ فچ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔فچ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہےہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close