کل چھٹی ہوگی، اعلان کر دیا گیا

پاکپتن(پی این آئی) حضرت بابا فرید الدین شکر گنجؒ کے عرس کے موقع پر18 جولائی کو مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق پورے ضلع پر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عاشورہ محرم کے سلسلے میں حکومت نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے عرس کے باعث ضلع پاک پتن میں 18 جولائی کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے،حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحم اللہ علیہ کے 782ویں سالانہ عرس کے باعث ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی ہوگی۔ پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے ضلع میں 18 جولائی کو مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close