پی ٹی آئی ترجمان اور رہنما روف حسن لائیو شو کے دوران آبدیدہ ہو گئے

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی ترجمان اور رہنما روف حسن لائیو شو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور رہنما روف حسن کارکنان اور پارٹی رہنماوں پر مظالم کا ذکرکرتےہوئے آبدیدہ ہو گئے اور دعویٰ کیا کہ 17 سال کے بچے کو اغوا کر کے اس کے والد کو حلف نامہ جمع نہ کرانے کا کہا گیا اور یہ یہی پی ٹی آئی کی کہانی ہے۔ روف حسن نے مزید بتایا کہ ہم پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کےعلاوہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہم میڈیٹ چوروں سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کی ہماری پارٹی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی یہی چاہتے ہیں لیکن ابھی تک اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کوئی موومنٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم کہہ رہے تھے کہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، اب ہماری پالیسی تبدیل ہوئی ہے ’ہم کہہ رہے ہیں کہ یا تو مینڈیٹ واپس کریں یا پھر الیکشن کرائیں‘۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close