پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) شہریوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے نئی پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں منگوانے کا فیصلہ کر لیا۔

حالیہ کچھ عرصے سے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو شدید خواری کا سامنا ہے، جنہیں پاسپورٹ کے حصول میں کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب حکومت نے اس بحرانی صورتحال کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے نئی مشینوں کی خریداری کے لیے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال ستمبر میں نئی مشینیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ 6ڈیسک ٹاپ اور 2ای پاسپورٹ مشینی منگوائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی مشینیں ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close