پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا ۔۔۔ زمہ داری کس پر ڈال دی گئی؟

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا ۔۔۔ زمہ داری کس پر ڈال دی گئی؟وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا۔خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمے دار وہ خود ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سیاسی پارٹی بن کر چلے تو ہم پابندی لگانے کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے،

افسوس سیاسی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت عدالت جائے گی، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے معاملے پر کافی دیر سے غور جاری تھا، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ اگلے کابینہ اجلاس میں آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ فیصلہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close