اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کے لیے کس جماعت سے تعاون کا سگنل دے دیا؟پاکستان تحریک انصاف نے (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے پیپلزپارٹی سے بات چیت کا اشارہ دے دیا۔ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے تیار ہیں، ہماری فارم 47 کو لے کر شکایات زیادہ تر (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست بھی انہی ججوں کے سامنے لگے گی اور اس کی قبولیت کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں