عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی، وزارت داخلہ نے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے اعلان پر وزارت داخلہ نے اقدامات کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔

وزارت داخلہ کو وزیر اعظم آفس کی جانب سے احکامات دیے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس کے احکامات موصول ہونے پر سمری تیار کی جائے گی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں