پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ، چودھری شجاعت نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہے حکومت ایک سیاسی جماعت پر پابندی لگانے جارہی ہے، اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے ملکی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔حکومت کو سپریم کورٹ میں ثابت کرنا ہوگا کہ اس کا اقدام درست ہے۔سیاسی قوتوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی مشکلات کا سوچیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close