پی ٹی آئی پرپابندی کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کےحکومتی فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایچ آرسی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرپابندی کا غیرآئینی فیصلہ فوری واپس لیاجائے،اقدام آرٹیکل17کےتحت پارٹی ممبران کےایسوسی ایشن کےحق کی خلاف ورزی ہے،مخصوص نشستیں ملنےکےبعدپی ٹی آئی پارلیمنٹ کی سب سےبڑی جماعت بن گئی ہے،ایچ آرسی پی پی ٹی آئی پرپابندی کےحکومتی فیصلےسےحیران ہے،سپریم کورٹ نےمتفقہ طورپریہ فیصلہ دیاہےکہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں