اڈیالہ جیل میں عمران خان سے مانوس ہونیوالی بلی مبینہ طور پراغوا کر لی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)اڈیالہ جیل سے عمران خان سے مانوس ہونیوالی بلی کے لا پتہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے اپنے ’ ایکس‘ اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ ’ پاکستانیوں میں ایک انتہائی مقدمہ آپ کے سامنے رکھنے جارہا ہوں، جہاں آج تک عمران خان کے ساتھیوں کے اغوا کا سلسلہ بندنہیں ہوا ابھی تک جاری ہے وہیں پر اڈیالہ جیل میں عمران خان کی ’ بلی ‘ کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے۔

عمر ڈار نے کہا ’عمران خان سے مانوس بلی گذشتہ دو روز سے لا پتہ ہے، بلی کی بازیابی کے لئے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہتا ہوں بلی بازیاب کرا کے واپس اڈیالہ جیل بھیجی جائے، ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ’ بلی ‘ پر بھی دہشتگری کا مقدمہ درج کرکے اُس پنجرے میں بند کردیا جائے؟ عمر ڈار کا مزید کہنا تھا وہ صرف یہ پوچھنا چاہتے ہیں یہ کیسے شیر کی حکومت ہے جو ایک بلی سے خوفزدہ ہے، مجھے شک ہے اس بلی کے اغوا کے پیچھے مریم نواز، خواجہ آصف اور عطا تارڑ کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close