اسلام آباد(پی این آئی)مخصوص نشستوںپر فیصلہ، شیخ رشید بھی کھل کر بول پڑے۔۔۔۔مخصوص نشستوںپر فیصلہ، شیخ رشید بھی کھل کر بول پڑے شیخ رشیداحمد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حالات خراب، معیشت تشویشناک ہے،میں نے بطور وزیر 5سال معافی دی،اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ آپ نے صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا ہے،پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستیاناس کیا،
بہتر ہے ہمیں 2،2سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں ، آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں،آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالنے نہیں جائیں گے، غریب زندہ مر گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ 686مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے،ملک کینیا بنتا جارہا ہے، کے پی اور بلوچستان میں کیا حالات ہیں، خدا کیلئے اپنی عزت اور ملک بچائیں،ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچا لیں،ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی۔شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ نوازشریف نیا بیانیہ لائیں گے اور عوام ذلیل ہونے کیلئے رہ جائے گی،بانی پی ٹی آئی کو کیسے چھوڑیں گے، روز کہتے ہیں وہ آ رہا ہے،
وہ نہیں آ رہا،قبر ایک اور مردے 3ہیں،نواز، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو جائے گا، گرمی میں لوگ مر رہے ہیں کسی کو احساس نہیں،انہوں نے اپنے کیسز ختم کرائے، 77 لاکھ لوگوں نے ملک چھوڑنے کیلئے پاسپورٹ جمع کرا دیئے،خالی نوکریوں پر بھی پابندی لگا دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں