اب تک کتنے اراکین اسمبلی نے بیان حلفی جمع کرا دیے ہیں؟ چئیرمین پی ٹی آئی نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 25ایم این ایزکے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، کل تک اپنے تمام بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان اورسیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پارٹی کےدیگروکلاء کے ہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 25 ایم این ایز کے بیان حلفی جمع ہیں کل تک تمام کے جمع ہو جائیں گے،رات10بجےتک مزیدبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔ بیرسٹرگوہرعلی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےکچھ ارکان عمرےکی ادائیگی کیلئےبیرون ملک میں ہیں،کل تک اپنے تمام بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدایم این اےامیرسلطان کواٹھالیاگیا،دوسرےایم این اے میاں فیاض حسین چھجڑا کے بھائی اور بیٹے کو اٹھایا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا اپنی کانفرنس میں کہنا تھا کہ 70فیصدسےزائدپاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی ایک تھی،ایک ہے، کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صنم جاوید کو آج رہائی کےبعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،بانی پی ٹی آئی پردباؤڈالنےکیلئےایساکیا جارہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close