رانا ثنا اللہ کا عمران خان سے متعلق اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جس طرح طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی فتنہ فساد کے علاوہ کوئی کام نہیں کریں گے، اسی طرح آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی جہاں ہیں وہاں رکھا جانا مناسب ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر عمل سے انتشار اور افراتفری کی سیاست ثابت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی کو کیس لڑنے کا حق ہے، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں دفاع کا حق حاصل ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نیب نے گرفتار کیا ہے تو کس نے عدالت جانے سے روکا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہیں، کیا ہم نے 9 مئی واقعہ کیا تھا؟ انہوں نے ریاست کے خلاف اقدام کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا، دفاعی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مہم چلائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close