مون سون سیزن میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران صوبہ پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے کہا ہے کہ ضلعی حکام کو صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے واسا کو سرگرم رہنے اور خاص طور پر نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعے کے بعد سے ہونے والے بارش کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق اور 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان بارشوں میں40 کے لگ بھگ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں اور خستہ حال چھتوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close