اسلام آباد(پی این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا،لاہور سے کوئٹہ کیلئے بروز منگل، جمعہ اور اتوار پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں،انتظامیہ کے مطابق اتوار کو پہلی پرواز 28جولائی سے شروع ہو گی،لاہور سے کوئٹہ کم از کم کرایہ 22ہزار سات سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور سے کوئٹہ ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جاتی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں