نواز شریف کے قریبی ساتھی نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کردیا

لاہور (پی این آئی)نواز شریف کے قریبی سمجھے جانیوالے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےپاکستان تحریک انصاف کی رہنماصنم جاوید کی رہائی کا مطالبہ کردیا

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ’’فیس بک“ پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں، صلہ رحمی کریں، اب اُسے گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔رہائی کے بعد صنم جاوید وکلاء کے ساتھ روانہ ہوگئی تھیں، لیکناسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close