باجوڑ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ کیا تھی؟پتہ چل گیا

پشاور(پی این آئی) صوبائی حکومت ہونے کے باوجود باجوڑ میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راحت اللہ چوتھے نمبر پر رہے، جس سے پارٹی کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔

بانی پی آئی نے پارٹی کے امیدوار کی شکست اور اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں شکست کی بنیادی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ہیں ،پارٹی میں ٹکٹ کے حوالے سے اختلافات تھے۔ تحریک انصاف کی شکست میں ایک وجہ اے این پی کے امیدوار کی جانب سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ایجنڈا تھا۔ واضح رہے ضمنی انتخاب میں اے این پی کے نثار باز نے 11926 ووٹ لیے،آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close