پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کو تیار، تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کیلئے تیار ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، آج (پیر کو) اجلاس طلب کرلیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں، پرانے چہروں نے سیاسی منظر نامے پر واپسی کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس آج (پیرکو) طلب کرلیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close