گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر بڑا ڈسکائونٹ دیدیا گیا

اسلا م آباد (پی این آئی )محکمہ ایکسائز نے جولائی میں گاڑیوں کے ٹو کن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکائونٹ دے دیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے 31جولائی تک آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکائو نٹ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر3فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13لاکھ 2 ہزار79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جون 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 107612 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 19 فیصد کم اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 17 فیصدزیادہ ہے، مئی میں ملک میں گاڑیوں کے 133085 یونٹس اورگزشتہ سال جون میں 91833 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں کاروں کے 81577 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں کاروں کے 96812 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ایل سی وی، وینز اورجیپوں کے 22249 یونٹس کی فروخت ہوئی جومالی سال 2023 کی اسی مدت کے 30367 یونٹس کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے۔مالی سال 2024 میں موٹرسائیکلز کے 1125717 یونٹس کی فروخت ہوئی جومالی سال 2023کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 1167622 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close