ایک اور ن لیگی رہنما اپنی جماعت کیخلاف برس پڑے، کھری کھری سنادیں

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو یہ حکومت لینی چاہیے تھی نہ پی ڈی ایم حکومت،8 فروری کو لوگوں نے ووٹ نہیں دیا، آپ کے خلاف ریوولٹ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے پروگرام “ریویو” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے عمران خان غیرمقبول ہو چکے تھے، عمران خان کو مسلم لیگ ن نے لیڈر بنایا۔آصف کرمانی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے معاملات سے کافی عرصے سے خود کو الگ کر لیا ہے، حکومت مستحکم کب تھی، حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی، بجلی کے بلوں پر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، گھر کا بجٹ تباہ ہو گیا، اتنی مہنگائی کے حالات میں حکومت کے استحکام کو کیا ہم نے چاٹنا ہے، ان حالات میں نہیں لگتا کہ حکومت کوئی تیر مار سکے گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست ایشوز پر ہوتی تھی، کس قسم کے لوگ آگے آگئے ہیں جن کا مسلم لیگ ن سے لینا دینا نہیں، کوئی کسی جماعت سے اٹھ کر آگیا کوئی کہیں سے۔نواز شریف کے قریبی ساتھی آصف کرمانی نے کہا کہ ن لیگ کو یہ حکومت لینی چاہیے تھی نہ پی ڈی ایم حکومت،8 فروری کو لوگوں نے ووٹ نہیں دیا، آپ کے خلاف ریوولٹ کیا،اکثریت نہ ملنے پر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی، اب ن لیگ کس طرح آئینی ترامیم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ استعفے دینے میں اب بہت دیر ہو چکی ہے، اس موقع پر حکومت چھوڑیں گے تو کہا جائے گا کہ بھاگ گئے، بہتر ہوتا کسی اور موقع پر حکومت سازی کا شوق پورا کر لیتے، یہ بھاری پتھر ان سے اٹھایا نہیں جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں