دبائو اور استعفے سے متعلق بیان، وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ شہباز شریف وضاحت کریں دباؤ کون اور کیوں ڈال رہا ہے؟

 

 

ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ دباؤ میں بنی حکومت کے سربراہ کو دباؤ کیوں بھاری لگ رہا ہے؟افظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی وضاحت ہوجائےکہ استعفیٰ دینا کہیں ’باس’ کا حکم تو نہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان چھوٹے میاں کو مشورہ دے چکے تھے کہ پنگا مت لو۔خیال رہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر دباؤ میں نہیں آؤں گا، فیڈرل بورڈ ریونیو میں اصلاحات کا عمل جاری رہےگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی سفارش قبول نہیں، کوئی ذاتی پسند ناپسند بھی نہیں، قومی مفاد سب سے اوپر ہے، کوئی غلطی ہے تو درست کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close