توشہ خانہ کیس، خیبرپختونخوا حکومت کا نیب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت توشہ خانہ کیس پر اہم فیصلہ لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی راہ اختیار کرنے جارہی ہے، چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرز اور معاون ٹیم کے خلاف معاون خصوصی اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا بریگیڈیئر مصدق عباسی قانونی کارروائی کریں گے۔

 

 

اس ضمن میں مصدق عباسی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عدت کیس کی طرح توشہ خانہ کیس بھی بوگس ہے، ایک ہی طرح کے کیسز کو الگ الگ چلا کر عمران خان کو جیل میں قید رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کام وزیراعظم کا عملہ اورسرکاری اہلکار کرتے ہیں ان کے لیے سابق وزیراعظم اوران کی اہلیہ کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرز اور معاون ٹیم کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close