توشہ خانہ نیا ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق عدالت نے کیا حکم جاری کیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8،8روز کا جسمانی منظور کرلیا۔

 

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے ریفرنس کی سماعت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش عدالت ہوئے ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری ہوئے۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 8،8روز کا جسمانی منظور کرلیا،احتساب عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 22جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close