مخصوص نشستیں، حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے پر غورشروع کردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم سے ملاقات میں اجلاس بلانے کی تجویز دی،ن لیگ کے سینئر رہنماؤں اور اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی،پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کل نوازشریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلے پر بحث ہو گی، حکومت نظرثانی اپیل میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حکمت عملی مرتب کریگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close