اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جبراً قید رکھنے پر ملک گیر مزاحمت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے منعقد ہونے والے پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں کور کمیٹی نے کہا کہ مینڈیٹ چور اور ان کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کو
جبراً انتقام کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ کور کمیٹی کے مطابق بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے بالواسطہ یا براہِ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آج عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا حکم دیا ، فاشسٹ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں ہونے دیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں