عمران خان اور اہلیہ کی گرفتاری انصاف کیساتھ بھیانک مذاق قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے کیس میں گرفتاری کوقانون و انصاف کے ساتھ بھیانک مذاق قرار دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دلوں سے خدا کا خوف بالکل ختم ہو گیا ہے،سیاست کی آڑ میں انتقامی کاروائیوں کے اس تسلسل کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دور کے طور پر رقم کیا جائے گا،حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ اقتدار کسی پائیدار چیز کا نام نہیں،یہ منصب عارضی ہے،اختیارات کا ناجائز استعمال آئین کی حکم عدولی ہے جس پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close