مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کراچی(پی این آئی)مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔۔۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایکسر سائز کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کردی۔طارق جمیل نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایکسر سائز کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جسے صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا صاحب اپنے گھر میں بنے جم کے اندر ایکسر سائز کررہے ہیں۔

https://www.instagram.com/tariqjamilofficial/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7dbdf74b-fc74-4c1d-9271-8901d6b41b4a

طارق جمیل کی جانب سے دو روز قبل شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف ایکسر سائز کررہے ہیں، جبکہ اس دوران انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل پہلے بھی اپنی ایکسر سائز کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کرچکے ہیں، جس میں ان کی جانب سے نوجوانوں کو بھی ایکسر سائز کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close