اسلام آباد(پی این آئی) عدت کیس کا فیصلہ انصاف کی فتح قرار دیدیا گیا۔۔۔سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیدیا۔ عدت کیس کے فیصلے پر تمام خواتین کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ صرف بشریٰ بی بی کا نہیں پاکستان کی ہر عورت کا معاملہ تھا،اس کیس سے خواتین کے حقوق کو خطرات لاحق ہو گئے تھے،
عدالت کا آج کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سیاسی مقاصد کیلئے اسلامک قوانین کا جس طرح استعمال کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں