وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے ) کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ جائے، پاکستان کے جیسے حالات ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ایک کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا نظریہ الگ الگ ہے،ان کا اتحاد نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مخصوص نشستیں مال غنیمت سمجھ کر لیں،الیکشن کمیشن پر باقی جماعتوں کو اعتماد ہی نہیں تھا،پاکستان کے جیسے حالات ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے،ہو سکتا ہے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close