پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اکثریت جماعت بن گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 4 ججز پر اعتراض کر کے ہٹانے کا کہہ رہا ہے،پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے کیلئے ججز کو غیر جانبدار ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن کا اقدام آئین کے خلاف تھا۔

فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مستعفی کیوں نہیں ہورہے،(ن) لیگ صرف 18سیٹیں جیتی، فارم 47 پر شہباز شریف کو مسلط کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2-11سے نشستیں دینے کا فیصلہ ہوا،سپریم کورٹ کے 13ججز اس فیصلے پر پہنچے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام آئین کے خلاف تھا،فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مستعفی کیوں نہیں ہورہے،عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اکثریت جماعت بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 4ججز پر اعتراض کر رہا ہے، ہٹانے کا کہہ رہا ہے،پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے کیلئے جج کو غیر جانبدار ہونا چاہیے،(ن) لیگ صرف 18سیٹیں جیتی، فارم 47 پر شہباز شریف کو مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں،ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ احترام کا تعلق رکھا ہے،اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں کٹ مار کر پھینک دیا ہے،بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کیلئے بات کر نا ہو گی جو نہیں ہو رہی،حکومت سیاسی طور پر ہار چکی ہے،حکومت کہتی ہے انہیں فزیکلی نکال سکتے ہیں تو نکال لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں