اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی چوری کی روک تھام کیلیے ملک بھر میں سمارٹ میٹرنگ نظام متعارف کرانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرآئزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔شرکا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے اسی لئے توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔
وزیراعظم نے صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی کے تعاون پر وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کی تعریف کی اور ملک بھر میں بجلی کی بلوں کے حوالے سے سمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کروانے اور اس حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں