ہم موجودہ حکومت سے خوش نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی رہنما کا بڑا بیان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کتنا چلیں گے اس کا بھروسہ نہیں، پیپلز پارٹی حکومت سے خوش نہیں ہے،ہمارے بھی کچھ مطالبات ہیں جن پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ،حکومت کو چاہیے کہ جو عوام کے مسائل ہیں اس طرف بھی توجہ دے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت نے ہم سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا نہیں کیا گیا ہے ۔

بجٹ بناتے وقت بھی حکومت نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ ہم چاہتے ہیں یہ حکومت چلتی رہے لیکن حکومت اپنے اتحادیوں سے مشاورت کرنا اپنی توہین سمجھتی ہے ۔بجٹ بناتے وقت حکومت اگر ہم سے مشاورت کرلیتی تو ہم اس سے بہتر تجاویز دے دیتے ۔ قائمہ کمیٹی میں بھی پیپلزپارٹی کو وہ حصہ نہیں دیا گیا جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا۔

قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی کو بھی یہ حق دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔آپریشن عزم استحکام پر حکومت کی اے پی سی میں اپنا وفد بھیجیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھاکہ وزیراعظم نے یقین دیانی کرائی تھی پی ایس ڈی پی میں جو بھی فیصلے ہوں گے اس پر وہ ہمیں اعتماد میں لیں گے۔

ہمارے ایشوز کو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام ہمارے نمائندوں پر بھروسہ مسائل کے حل کی وجہ سے کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان میں اس وقت نفرت اور انا کی سیاست ہے، خیبرپختونخوا میں گالم گلوچ کی سیاست عروج پر ہے، ہمیں غیر سیاسی اور غیر جمہوری سیاست کا سیاسی روایتوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی اتنے مسائل ایک ساتھ نہیں دیکھے، معاشی بحران، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے، تاثر ہے کہ دن بدن حالات بگڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھاکہ سیاستدان اگر مسائل حل نہیں کریں گے تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں