اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میری پارٹی رکنیت معطل ہونے سے فرق نہیں پڑے گا، بانی کے ساتھ ہوں پارٹی رکنیت کے خاتمے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پروا نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں