سپریم کورٹ کے فیصلے میں کن کن رہنمائوں کو پی ٹی آئی کے ارکان قرار دیدیا؟ مختصر فیصلہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا۔

فیصلے میں 39ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قرار دیا گیا ہے، جن میں امجد علی خان ، سلیم رحمان، سہیل سلطان ،بشیر خان ،جنید اکبر ، اسد قیصر اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔ فیصلے میں انور تاج، فضل محمد خان،ارباب عامر ایوب ، شاندانہ گلزار، اسامہ میلہ ،شفقت اعوان اور علی افضل ساہی بھی کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ خرم شہزاد ورک ، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز ، عامر ڈوگر ،زین قریشی ، رانا فراز نون، صابر قریشی ،اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل کو بھی تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں آزاد قرار دیے گئے ارکان میں علی محمد خان، شہریار آفریدی ،انیقہ مہدی،احسان اللہ ورک ، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی اور ثناء اللہ خان مستی خیل شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close