حکومت سپریم کورٹ کےفیصلے کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے واضع کر دیا

لاہور(پی این آئی)حکومت سپریم کورٹ کےفیصلے کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے واضع کر دیا۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریتی ہے،ہماری قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہاکہ دو تہائی اکثریت تو ہماری پہلے بھی نہیں تھی،مخصوص سیٹیں الیکشن کمیشن نے الاٹ کی تھیں جو بعد میں معطل ہو گئیں،مخصوص نشستوں کی وجہ سے ہماری دوتہائی اکثریت بن سکتی تھی،جو نمبر ہمیں درکار ہیں وہ وفاق اور 3صوبوں کے پاس پورا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں