اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مخصوص نشستوں پر انصاف پر فیصلہ دیا ہے ، آج پورے ملک اور 25 کروڑ عوام کیلئے خوشی کا دن ہے ، آپ نوافل ادا کریں، اللہ کا شکر ادا کریں۔بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمارا حق ہمیں مل گیا ،
یہ وہی حق تھا جس کیلئے ہم کہتے رہے کہ تحریک انصاف کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ،8 اور 5 تناسب سے پاکستان کو تحریک انصا ف کو سیٹیں ملیں گی ، پی ٹی آئی دوبارہ بحال ہو گئی ہے ، ہم کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے ، الیکشن کمیشن ہمارے انٹر ا پارٹی کا سرٹیفکیٹ اسی ہفتے میں جاری کرے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں