سپریم کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔۔۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا۔ان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25 کروڑ عوام اور جمہوری قوتوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی جیت ہے اور آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close