عمران خان نے احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں

راولپنڈی (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو متحد ہوکر احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونیوالی ملاقات کے دوران پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے اپنے تحفظات رکھے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورننس مسائل ہیں، بیورو کریسی میں تبدیلی نہیں کی گئی، آپ سے ملاقات کرنے والے چند مخصوص لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کو تمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور شبلی فراز کو صوبے کے گورننس اور بیوروکریسی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close