پاکستان نے افغان طالب علموں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے افغان طالب علموں کے لیے 4500سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سوشل اینڈ نیچرل سائنسز کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند افغان طلبہ کے لیے یہ سکالرشپس 5 برسوں پر محیط ہوں گی۔ پاکستان نے 2009ءمیں افغان طالب علموں کے لیے علامہ اقبال سکالرشپس پروگرا م متعارف کرایا گیا تھا تاکہ ہمسایہ ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اب ایک بار پھردونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی کے باوجود ساڑھے 4ہزار سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے علامہ اقبال سکالرشپ پروگرام کے تحت افغان طلب علموں کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجوایٹ، گریجوایٹ اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے لیے سکالرشپس دی جاتی ہیں جس میں ٹیوشن فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ شامل ہوتا ہے۔ افغان طالب علموں کے لیے ان نئی سکالرشپس کا اعلان بھی اسی روز کیا گیا جس دن وفاقی کابینہ نے 15لاکھ افغان پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈز میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی۔ ان سکالرشپس کا اعلان پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close