عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید کا عدت کی مدت سے متعلق بڑا بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) عدت کے معاملہ میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوانے والے نکاح خواں مفتی سعید کا بشریٰ بی بی کی عدت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے کہا کہ جب خاتون کہتی ہے تو اس کی بات کا اعتبار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عدت کے معاملے میں عورت کا بیان سب سے اہم ہوتا ہے، عدت کے معاملے میں عورت کی گواہی ہی معتبر اور حتمی مانی جائے گی۔ یاد رہے کہ مفتی سعید عدت کیس میں بطور گواہ بھی عدالت میں پیش ہو چکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close