اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، گندم تحریک انصاف کے دور میں پہلے درآمد اور بعد میں برآمد کی گئی، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے؟کسی کو نہیں معلوم۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پر ہےکہ اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو اپوزیشن لیڈر کو بولنےکی اجازت نہیں ہوتی تھی، اسد قیصر میرے لیے قابل احترام ہیں۔سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی پرانا ریکارڈ نکالنےکا چیلنج دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر کئی کئی گھنٹے تقریر کرتے تھے، ہمارے دور میں تو تقریریں لائیو چلتی تھیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب یہاں پر سنسر شپ ہے جو شرم کا مقام ہے، سرکاری ٹی وی سے ہماری تقریر براہ راست نشر نہیں کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں