خاتون اینکر پرسن پر شوہر کا بہیمانہ تشدد، پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور (پی این آئی)اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے تھانہ سرور روڈ میں شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس نے ملزم حارث علی کوگرفتار کر کے2 دن کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ، عائشہ جہانزیب کی جانب سے درج کرائی ایف آئی آر میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے گالم گلوچ کی،مجھے اور بچوں ک تشدد کا نشانہ بنایا ، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ، شوہر تشدد کے بعد جان سے مار دینے کی نیت سے پسٹل لہراتا رہا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون اینکر پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں ، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close