بانی پی ٹی آئی کاجیل سے تازہ بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کاجیل سے تازہ بیان آگیا۔۔۔ بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے، پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔ کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جیسے میں پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہو۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے۔ کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close