عاشورہ کے موقع پر لاہور میں موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کریں گے، لاہور کی موبائل فون سروس جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ پنجاب پولیس کیساتھ مل کر موبائل فون کم سے کم جام کرنے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں ۔ہوم سیکرٹری نے مزید بتایا کہ لاہور میں موبائل فون جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔ کوشش کریں گے جہاں انتہائی ضروری ہو وہاں موبائل فون سروس جام کریں۔ ہوم سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے حکم پر کابینہ کمیٹی نے ڈویژنز کے دورے شروع کر دئیے ہیں، ان دوروں کے دوران محرم الحرام کی مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close