پی ٹی آئی رہنما کا عمران خان کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کے لیے جلد لاکھوں افراد پارلیمنٹ کا رخ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےزرتاج گل کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، اب اقوام عالم کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی امید کی واحد کرن ہے۔ملک ڈوب رہا ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو پھر سربراہ تحریک انصاف کو رہا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close