سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوان شہید، کئی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (پی این آئی)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی اسداللّٰہ، سپاہی محمد سفیان اور زین علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرُعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close